27 جنوری 2014 - 20:30
30 ہزارسے زائد پاکستانی گرفتار

پاکستانی ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں30 ہزارسے زائدپاکستانی قانونی دستاویزات رکھنے کے باوجودگرفتار،سیکڑوں ایک ہفتے سے بیمارہیں۔

ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں30 ہزارسے زائدپاکستانی قانونی دستاویزات رکھنے کے باوجودگرفتار،سیکڑوں ایک ہفتے سے بیمارہیں۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے علاقے جدہ سے ڈاکٹردل داراورشیررحمان نے فون پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہےکہ سعودی حکومت اورجدہ انتظامیہ نے ایک ہفتہ پہلے غیرقانونی رہائش پذیرمزدوروں اورتارکین وطن کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تیس ہزارسے زائد پاکستانیوں کو گرفتار کرکے جیل میں بند کردیاجس میں قانونی دستاویزات رکھنے والے افراد اورمزدور بھی شامل ہیں جن میں زیادہ تعداد غریب مزدوروں اور پشتونوں کی ہے جوکہ خیبرپختونخواہ اورقبائلی علاقوں سے یہاں مزدوری کیلیے آئے تھے۔ بعض ذرائع کے مطابق سعودی عرب پاکستانیوں سے  دہشت گردی کو فروغ دینے کے سلسلے میں بھی کام لیتا ہے۔

.......

/169